دہشتگردوں نے نمازیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا، بلاول بھٹو


چئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے،  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا ہے۔

حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولتکاروں کو فوری گرفتار کرے، بلاول بھٹو زرداری نے دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکہ، وزیر اعظم عمران خان کی مذمت، رپورٹ طلب

پشاور بم دھماکے پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی مذمتی بیان جاری کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پشاور بم دھماکہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے، انہوں نے ہدایت دیں کہ جے یو آئی کارکن فوری طور پر ہسپتال پہنچیں اور زخمیوں کی ہر قسم کی امداد کریں، حکومت امن وامان میں ناکام ہوچکی ہے ،عوام کو خود ہی اپنا تحفظ کرنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں