سندھ کے لوگ کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں، شاہ محمود قریشی


بدین: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدین کے لوگ پیپلز پارٹی کو پہچان گئے ہیں اور سندھ کے باقی لوگوں کو بھی بدین کے لوگوں کی پیروی کرنی چاہیے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے سرکاری وسائل استعمال کر کے جلسہ کیا جبکہ لوگ زرداری لیگ سے مایوس ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہو گئے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے لوگ کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں، بدین میں منشیات کے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور بدین کے لوگوں نے سندھ کی ہوا کی سمت کا تعین کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کچھ ترجمانوں نے کہا شاہ محمود خالی کرسیوں سے مخاطب تھے تو میں پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کو سندھ میں تمام اضلاع کے دوروں کی فوٹیج ارسال کردوں گا۔


متعلقہ خبریں