اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار کر لیا


اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار کرلیا تاہم اسے پیش کرنے کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا۔

سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے درمیان تین گھنٹے ملاقات جاری رہی، جس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بھی بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق شہبازشریف کی علالت کے باعث عدم اعتماد کی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے ، ایک دو  روز میں عدم اعتماد کو پیش کرنے کا مرحلہ آجائے گا ، اپنے ممبران کو بحفاظت پارلیمنٹ تک پہنچائیں گے۔

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی

ان کا کہنا تھا کہ تحریک کو 2 روزمیں پیش کرنے کا مرحلہ آگیا، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے، ہم آخری اقدام تک پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک 2 روز میں عدم اعتماد کو پیش کرنے کا مرحلہ آجائے گا،  2 یا 5 روز سےکوئی فرق نہیں پڑتا۔

مولانا نے کہا کہ بلاول بھٹوسفرمیں ہیں، انہیں حالات کا علم نہیں، شہبازشریف نے پرویزالہٰی کو کھانے پر بلایا تھا وہ نہیں جا سکے، تحریک عدم اعتماد میں اتحادیوں کا بھی امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں