روس یوکرین جنگ:وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

شہباز شریف کی تقریر نہیں ملازمت کی درخواست ہوتی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان روس اور یوکرین تنازع سمیت اہم معاملا ت پرآج قوم سے خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم روس اور یوکرائین تنازعے کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔


اس سے قبل وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا تھا  کہ وزیراعظم کے خطاب کا انتظار کریں ۔ وزیراعظم قوم کو خوشخبری دیں گے ۔ خطاب سن کر آپ کو بھی خوشی ہوگی کہ ایک سچا اور محب وطن لیڈر اپنے عوام کا درد رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں