پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کے اختتام پر بہترین پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کا اہم ایوارڈز سے نوازا گیا۔
محمد رضوان بنے پی ایس ایل سیون کے سلطان۔ انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بارہ میچز میں پانچ سو چھیالیس رنز بنائے۔ سات نصف سنچریاں اسکور کیں۔ وکٹ کے پیچھے نو شکار بھی کیے۔
فخر زمان نے پی ایس ایل سیون کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ جیت لیا۔ فخر زمان نے تیرہ میچز میں پانچ سو اٹھاسی رنز بنائے۔ ایونٹ میں سات نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی۔
یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان بالر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ شاداب نے 9 میچز میں انیس وکٹیں حاصل کیں۔
خوشدل شاہ آل راؤنڈر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ خوشدل نے ایونٹ میں سولہ وکٹیں حاصل کیں۔ ایک سو ترپن رنز بھی بنائے۔ خوشدل پی ایس ایل سیون کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔
لاہور قلندرز کے زمان خان ایمرجنگ پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار پائے۔ فاسٹ بالر نے تیرہ میچ کھیل کر اٹھارہ وکٹیں حاصل کیں۔
اسپرٹ آف دی کرکٹ کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے نام رہا۔ کپتان محمد رضوان نے ٹرافی وصول کی۔