مسلم لیگ ن کا کالے قوانین کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

مسلم لیگ ن

لاہور: مسلم لیگ ن نے پیکا سمیت تمام کالے قوانین کے خلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے نہیں بچ سکتی۔ عدالت نے ہمارے وکیل منصور کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل ہمارے مؤقف کو بیان کر دیں گے اور حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ پارلیمنٹ کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حالات درست نہ کیےتو سیاستدانوں کی سیاست ختم ہوجائے گی،چوہدری شجاعت

دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ 3 سال میں حکومت نے ملک کا جو حال کیا وہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں اور ہمیں ڈھائی ماہ میں گیس میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادویات اس قدر مہنگی کر دی گئی ہیں کہ لوگ خرید نہیں پا رہے۔ ماضی میں ایم کیوایم لسانی فساد پھیلاتی رہی  لیکن اب یہ وہ وقت نہیں کہ جب ایک حکم پر شہر بند کیا جاتا تھا۔ ملک میں کھاد کا بھی بحران ہے۔


متعلقہ خبریں