روسی اقدام سے ورلڈ آرڈر کو خطرہ ہے، پیوٹن کو روکنے کا آخری موقع ہے: یوکرینی وزیر خارجہ

روسی اقدام سے ورلڈ آرڈر کو خطرہ ہے، پیوٹن کو روکنے کا آخری موقع ہے: یوکرینی وزیر خارجہ

نیویارک: یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو روکنے کا یہ آخری موقع ہے۔ انہوں ںے کہا کہ روس کے اقدامات سے موجودہ ورلڈ آرڈر کو خطرہ لاحق ہے۔

یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت سے چین حوصلہ پکڑے گا، ٹرمپ کی وارننگ

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں یوکرین کی موجودہ صورتحال اور روسی اقدامات  پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے الزام عائد کیا کہ روس نے عالمی امن پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں روسی ٹینک پھر رہے ہیں۔

روس یوکرین تنازع، امریکہ کی جانب سے روس پر تجارتی پابندیاں عائد

یوکرین کے وزیر خارجہ نے واضح طور پر اپنے خطاب میں کہا کہ جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ نے واضح طور پر دنیا کو آگاہ کیا کہ روسی جارحیت کے جواب میں یوکرین اپنا بھرپور دفاع کرے گا۔

اسلحے سے لیس روس مخالف یوکرین قابل قبول نہیں، صدر پیوٹن

ہم نیوز کے مطابق روسی اقدام کے بعد یوکرین میں ایک ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت یوکرین میں جلسے، جلوس اور ہڑتال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں