پی ایس ایل، 2 کمنٹیٹرز سمیت 8 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت


پی ایس ایل 7 کے اختتام پر کورونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پاکستان کی سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ عروج ممتاز پی ایس ایل 7 میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

ان سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر ڈینی موریسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔

پشاور زلمی کے 5 کھلاڑیوں اور ملتان سلطانز کے سیکیورٹی افسر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

عروج ممتاز کا 3 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ عروج ممتاز پی ایس ایل کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں بھی کمنٹیٹر کے طور پر فرائض ادا کریں گی۔


متعلقہ خبریں