شجرکاری مہم آئندہ نسلوں کی حفاظت کیلئے کر رہے ہیں، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اسکاوٹس کو عالمی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن پاکستانیوں کو تحفظ دینے کے لیے چنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے خطرہ ہے اور شجر کاری مہم آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں۔ کم از کم ایک خاندان کو 5 درخت لگانے چاہیئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں غیریقینی کی صورتحال امن کی طرف منتقل ہورہی ہے، آرمی چیف

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی نعمتوں سے مالامال ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ زمین پر انسانوں کی لاپرواہی ہے اسی لیے ہم نے 10 ارب درختوں کا ہدف رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے درختوں کا ہدف مکمل کر کے اپنے ملک کو بدلنا ہے جبکہ 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا اور سراہا گیا۔


متعلقہ خبریں