دورہ پاکستان، آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان


آسٹریلیا نے  دورہ پاکستان  کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سین ایبٹ،ایشٹن اگر،جیسن ،ایلکس کیری،نیتھن ایلس اور کیمرون گرین ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس،مارنوس لیبوشین،مچل مارش اور بین میک ڈرمٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ کے رچرڈسن،اسٹیو سمتھ،مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زامپا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز 29 مارچ،31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں ۔

5 اپریل کو دونوں ٹیمیں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے آئیں گی۔سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں