آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر گفتگو

آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر گفتگو

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے اور حکومتی اراکین بھی رابطوں میں ہیں۔

جمہوریت سمیت 18 ویں ترمیم خطرے میں ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات کے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔

آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا، آپ نے گھبرانا نہیں ہے: وزیراعظم

جاری کردہ اعلامیے کے تحت آصف زرداری نے بات چیت کے دوران کہا کہ عوام کی نظریں اپوزیشن کی طرف ہیں اور حکومت کے اتحادی بھی اس سے تنگ آچکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ نا اہل اور نا لائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگ تنگ آچکے ہیں۔

 سوچا تھا بلاول معافی مانگیں گے، دونوں جماعتوں نے پختونوں کے خون کا سودا کیا، مراد سعید

ہم نیوز کے مطابق امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے دعویٰ کیاکہ سلیکٹڈ حکومت عوام میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس بار تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر میدان میں اترے گی۔


متعلقہ خبریں