شہباز شریف، جہانگیر ترین ملاقات، ن لیگ کی تصدیق سے گریز


ملکی سیاست میں پھر ناراض پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور خفیہ ملاقاتوں کی بازگشت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی تصدیق سے کرنے گریز کیا ہے۔

رہنما ن لیگ رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہباز شریف روزانہ تین تین ملاقاتیں کرتے ہیں، ہر ملاقات کا پتہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی یہ ملاقاتیں عوام کےبہترین مفاد میں ہیں۔

عمران خان سے گزارش ہے معیشت پر توجہ اور عوام کو ریلیف دیں، جہانگیر ترین

اس ضمن میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین ساتھ رہیں گے، پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔


متعلقہ خبریں