مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے باہمی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، آرمی چیف

مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے باہمی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے باہمی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیئم کا سرکاری دورہ کیا اور اس دوران یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور مجموعی علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف کی یورپی یونین سے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے باہمی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

یورپی یونین حکام نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں