عمران خان ڈاکوؤں کیلئے ڈراؤنا خواب ہیں، شہباز گل


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کرپٹ شریف برادران سمیت تمام ڈاکوؤں کے لیے ڈراؤنا خواب ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کی میڈیا ٹاک کے ردعمل میں کہا کہ غریب عوام کو لوٹ کر شہنشاہیت کرنے والے آج مفرور اشتہاری ہیں اور خاندانی دولت بچانے کے لیے جعلساز جمہوریت کے بھاشن دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے والد کرپشن کے حوالے سے عالمی دنیا میں جانے جاتے ہیں جبکہ کرپشن کے لیے ایوان کو استعمال کرنے والے جمہوریت اور جمہور کی بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ریاستی نواب یا بادشاہ نہیں،آپ کا بھی احتساب ہوگا،مریم نواز

شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کا جوانوں کی شہادت کو گھٹیا سیاست کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہے۔ مریم نواز اور ان کے حواری ایسے کسی واقعے کے منتظر رہتے ہیں تاکہ سیاست کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپٹ شریف برادران سمیت تمام ڈاکوؤں کے لیے ڈراؤنا خواب ہیں۔


متعلقہ خبریں