پنجاب میں ہماری سیاست تگڑی ہوتی تو ن لیگ کی سیاست ختم ہوچکی ہوتی، فواد چودھری

پنجاب میں ہماری سیاست تگڑی ہوتی تو ن لیگ کی سیاست ختم ہوچکی ہوتی، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہماری سیاست تگڑی ہوتی تو ن لیگ کی سیاست ختم ہوچکی ہوتی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پنجاب میں کی سیاست میں اپنا پنجہ مضبوطی سے ڈالا ہوتا تو ہمیں چیلنجز کا سامنا نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار سیاست میں نئے ہیں۔

عمران خان کو چھوڑ کر اپوزیشن کے پاس جانے والا بندہ پاگل ہی ہو گا، فواد چودھری

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ حکومت مضبوط ہے اور کوئی چھوڑ کر جانے والا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کو چھوڑ دے گا اس کا مستقبل ہی ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو اور مریم نواز ایک ضلع نہیں چلا سکتے ہیں، ملک کیسے چلائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ سارا تماشہ ہی اس لیے بنا کہ اتحادیوں نے ملاقاتیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کو ملاقاتیں ہی نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں، ان کی اپنی سیاست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔

بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں پاکستان کا روپیہ ٹکے کا بھی نہیں رہا، فضل الرحمان

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو کو چیلنج کرتا ہوں، وہ لاہور کی ایک یونین کونسل میں جلسہ کر کے دکھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جہانگیر ترین کبھی بھی پی ٹی آئی کے خلاف ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سطح پر جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا البتہ میرا جہانگیر ترین سے ویسے سماجی طور پر رابطہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ میں مونسل الٰہی سیاست کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی بہت گہرا آدمی ہے، وہ بہت وزن اور دلیل کے ساتھ بات کرتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ محمد زبیر کی بات پر تبصرہ کرنا بہت غیر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد زبیر تو اسمبلی کے ممبر بھی نہیں ہیں، انہیں تو وزیروں کے نام بھی پتہ نہیں ہوں گے۔

عمران خان اب اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے، مریم نواز

ہم نیوز کے پروگرام میں میزبان اور سینئر صحافی مہر بخاری کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔


متعلقہ خبریں