جنوبی پنجاب سے محبت ہے تو بلاول اور شہباز شریف ملکر بیٹھیں،شاہ محمود قریشی

خارجہ پالیسی کو جدید بنانے کے لیے تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے محبت ہے تو بلاول بھٹو اور شہباز شریف مل کر بیٹھیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مفادات کی خاطر اپنے سیاسی موقف میں تبدیلی کر لی ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے بیانیے کو دفن کر دیا ہے، آج پاکستان کی سیاست نئے موڑ میں داخل ہو چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 5 بار حکومت کی ہے،پی ٹی آئی کو پہلی بار موقع ملا ہے، ماضی کی حکومتوں کے قرضوں کی قسطوں پر سب خرچ ہو رہا ہے، پاکستان اس وقت مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔

جنوبی پنجاب کے لیے اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مشکل حالات میں حکومت ملی،ہم ایران،ترکمانستان کے ساتھ سستے معاہدے کرنے جا رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں کے معاہدوں سے بجلی مہنگی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ صرف پی ٹی آئی اور جے یوئی آئی کا ہے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں کہاں ہے؟


متعلقہ خبریں