جو ہو جائے ویکسین نہیں لگواوں گا،نوواک جوکوچ


عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوچ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ویکسین نہیں لگواوں گا، چاہے اس کے لیے کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چُکانی پڑے۔

ٹینس اسٹار نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ میں ویکسین کے مخالف نہیں ہوں، لیکن میں اس بات پر قائم ہوں کی انسان کو اپنی باڈی کے ساتھ کیا کرنا ہے یہ اس کا حق ہے۔ میں ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں ہوں گا۔

نوواک جوکوچ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ایسے وہ  ومبلڈن اور فرنچ اوپن جیسے مقابلوںسے باہر ہو سکتے ہیں، جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہی وہ قربانی ہے جس کے لیے وہ تیار ہیں۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ وہ ابھی کئی سال کھیل سکیں گے۔

یاد رہے آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے  نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے۔ فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے، اور ان کی حکومت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواک جوکووچ ڈی پورٹ ہو کر سربیا واپس پہنچ گئے

9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں