پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کو مسلسل ساتویں شکست


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 1 رن سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 55، قاسم اکرم 51 اور شرجیل خان نے 44 رنز بنائے۔ اسلام آباد کے وقاص مقصود نے تین جب کہ آصف علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ کراچی کنگز کی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل ساتویں شکست ہے، جس کے بعد بابر الیون ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7کو خیر آباد کہہ دیا

اس سے پہلے کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد کی جانب سے کپتان شاداب خان 34، فہیم اشرف 29، آصف علی 28 اور ایلکس ہیلز 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کے عماد وسیم نے دو جب کہ جورڈن، حمزہ، عمید اور تھامسن نے ایک ایک کھلاڑیو کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں