اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی کا انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمان انتقال کر گئیں
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں خیال زمان اورکزئی کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
We announce with great sorrow that the Parliamentary Secretary of Petroleum Division & Member of National Assembly from Hangu Mr. Khayal Zaman Orakzai has passed away. May Allah grant him a place in Jannah.
إنا لله وإنا إليه راجعون pic.twitter.com/CbaWl5oVSn
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 14, 2022
خیال زمان ہنگو سے رکن قومی اسمبلی تھے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے پیٹرولیم ڈویژن کی حیثیت سے بھی انہوں نے خدمات سر انجام دیں۔
سابق مسٹر ایشیا یحییٰ بٹ کا انتقال ہو گیا
ہم نیوز کے مطابق مرحوم رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی کی نماز جنازہ کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔