عمران خان علی بابا ہے اور ساتھ 40 چور کھڑے ہیں، خواجہ آصف

پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا خطرہ، کبھی بھی حکومت گراسکے گی، خواجہ آصف

سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیساکھیوں والی حکومت سے ہماری جان چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سارا سیاسی منظرنامہ آئندہ چند روز میں سامنے آجائے گا۔

شہباز شریف اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات شروع

ہم نیوز کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزری دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال مزدور طبقے پر قیامت بن کر ٹوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی حکمران جھوٹا ہو تو زمین سے برکت اٹھ جاتی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ میاں نواز شریف پہلے بھی جلاوطن ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں انصاف ہو رہا ہے لیکن پاکستان میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے شخص کو صادق و امین کہا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں عمران خان کو حکومت ملی اور آج 22 کروڑ عوام عمران خان کی انا کے آگے پریشان ہیں جب کہ اس کی اپنی کابینہ کے اراکین بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے، اسد عمر

انہوں ںے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ اسپیکر کہتا ہے کہ وزیراعظم تقریرکرنا چاپتے ہیں آپ ہاتھ ہلکا رکھیے گا۔ انہوں نے کہا کہ 30سالہ سیاسی کیرئیر میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے نااہل کروایا گیا لیکن عدالت عظمیٰ نے بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی اور کرپشن نے عوام کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان خود گھبرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سالہ دور میں جو بربادی ہوئی ہے اسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ  اگر ہمیں ذاتی لالچ ہو تو اللہ تعالیٰ ہمیں اقتدار نصیب نہ کرے۔

خوشی ہے عدم اعتماد کی تحریک پر سب راضی ہو رہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق ورکرز کنونش سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ تین سالوں سے عمران خان کا ٹولہ نواز شریف کے خلاف بات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان علی بابا ہے اور ساتھ 40 چور کھڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں