چین میں ہماری توقع سے زیادہ ہمیں پذیرائی ملی، وزیر خارجہ

چین میں ہماری توقع سے زیادہ ہمیں پذیرائی ملی، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ چین میں ہماری توقع سے زیادہ ہمیں پذیرائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ اتنی جامع اور مفصل ملاقات پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

بلاول اور شہباز نے گزشتہ روز ماتم کیا، ڈرامہ سیریل کی چیخیں سب نے سنیں: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ دورہ چین کے اختتام پر نور خان ایئربیس پہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سی پیک منصوبوں سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین افغانستان میں پاکستان کے کردار کا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے چین کی مکمل یکسوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک کا اجلاس ہوگا اور مار چ کے آخری ہفتے میں چین کا دورہ کروں گا۔

بھارت کی عسکریت پسندی علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے،وزیر اعظم

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی چینی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات ہوئی جس میں چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے تھنک ٹینکس کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے عوام کے دلوں میں ہمارے لیے عزت اور محبت ہے اور ہماری توقع سے بھی زیادہ پذیرائی ہمیں ملی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب اور روسی صدر سے ملاقاتیں

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں