شاہی سید کی خالد مقبول سے ملاقات: کراچی میں ایم کیو ایم کی اکثریت ہے، قبول کریں

کراچی کی سیاست میں نیا موڑ، ایم کیو ایم کا دیرینہ حریف اے این پی کے ساتھ اتحاد

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی اکثریت ہے اور اس کی اکثریت کو قبول کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ بہت ظلم ہو رہا ہے۔

پیپلزپارٹی نے ماموں بنا دیا، جماعت اسلامی بیوقوف بن گئی: ایم کیو ایم پاکستان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پہ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

شاہی سید جب اپنے ایک وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہنچے تو وہاں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں نے خوش آمدید کہا۔

سندھ میں پی ٹی آئی حکومت بننے جا رہی ہے، اسد عمر

اے این پی کے رہنما شاہی سید نے اس موقع پر کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بسنے والے تمام قومیتوں کے لوگوں کو مل کر آگے جانا ہے۔

بلدیاتی نظام پر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی میں معاہدہ، 29 دن کا دھرنا ختم

شاہی سید نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں پر ہونے والی لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  لاٹھی چارج کے باعث ایک کارکن کی ہلاکت ہوئی جب کہ دوسرے کی آنکھ ضائع ہوگئی۔


متعلقہ خبریں