اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دیے جانے والے استعفے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل پاس کرانے میں آپ کے تعاون کا شکریہ، آپ کا استعفیٰ دینا بنتا ہے۔
استعفیٰ بھجوادیا، اپوزیشن لیڈر رہنا نہیں چاہتا، ہمدردوں کی خاموشی سے پریشان ہوں: گیلانی
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ شہبازشریف بھی باہرجانے کی اجازت کی شرط پر استعفے کی پیشکش کرچکے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری کا مطلب حکومت کو سپورٹ کرنا تھا، شاہ محمود
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ استعفیٰ لینے کے لیے آنے والے اب استعفے دے رہے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کو اسٹیٹ بینک بل ایجنڈے میں شامل ہونے کا پہلے سے علم ہونے کا انکشاف
ہم نیوز کے مطابق شہبازگل نے کہا کہ اب یہ لوگ لوٹ مار کا حساب بھی دیں گے ، بس دیکھتے جائیں۔