”پب جی” گیموں کی دنیا میں سب سے آگے


 

پب جی دنیا میں سب سے زیادہ آمدن کرنے والا گیم بن گیا، اسمارٹ فون میں کھیلے جانے والے موبائل گیم پب جی نے مقبولیت کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

چینی کمپنی Tencent کی جانب سے بنایا گیا گیم پب جی شروع سے ہی کسی نہ کسی شکل میں خبروں میں رہتا ہے۔ ٹیکنالوجی صارفین کا تجزیہ کرنے والی ٹیکنالوجی فرم سینسر ٹاور میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 میں پب جی دنیا میں سب سے زیا دہ آمدن کرنے والے گیمز میں سر فہرست رہا۔

گزشتہ ماہ ایکشن گیمز کے دلدادہ افراد نے پب جی پر مجموعی طور پر 244 مین ڈالر خرچ کیے جو کہ گزشتہ سال میں اس مدت میں خرچ کی جانے والی رقم سے 36 اعشاریہ 6 فیصد زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں پب جی: بچہ کھیلتا رہا، والدین لٹتے رہے

پب جی نے سب سے زیادہ ریونیو68 اعشاریہ 3 فیصد چین سے حاصل کیا جہاں اسے ’ گیم فار پیس‘ کے نام سے مقامی رنگ دے دیا گیا ہے۔ پب جی کا 6 اعشاریہ 8 فیصد ریونیو امریکا اور ساڑھے 5 فیصد ریونیو ترکی سے حاصل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مائی ہویو کی جانب سے ڈیولپ کیا گیا گیم ’ جین شائن امپیکٹ‘ 134.3 ملین ریونیو کے ساتھ دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدن کرنے والے موبائل گیمز میں دوسرے نمبر پر رہا۔ جین شائن امپیکٹ کے ریونیو کا 28 فیصد چین اور 23 اعشاریہ 4 فیصد امریکا سے حاصل ہوا۔

سینسر ٹاور کے مطابق مجموعی طور پر گیم کی مارکیٹ نے دسمبر 2021 میں تقریبا 7 ارب 40 کروڑ ڈالر کمائے، یہ آمدن انہیں گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر کھلاڑیوں کی جانب سے خرچ کی گئی رقم سے ملی۔

دسمبر 2021 میں موبائل ویڈیو گیمز پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے کھلاڑیوں میں امریکی سرفہرست رہے، امریکییوں نے اس عرصے میں 2 ارب 20 کروڈ ڈالر پب جی پر خرچ کیے جو کہ دنیا بھر میں خرچ کی جانے والی رقم کا 29 اعشاریہ 6 فیصد بنتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں