مجھے کیوں نکالا؟ جوکووچ کا ڈیڑھ ارب روپے کا مقدمہ دائر کرنے کا امکان


آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کرنے کا معاملہ، سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کی جانب سے آسٹریلوی حکومت کے خلاف 6 ملین ڈالرز کا مقدمہ دائر کرنے کا امکان ہے.

ٹینس اسٹار نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف مقدمے کیلئے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا پہنچنے پر جوکووچ کو حراست میں رکھا گیا پھر ویزا منسوخ کر کے ڈی پورٹ کیا گیا۔

ٹینس آسٹریلیا نے جوکووچ کو لیگل بلز کی ادائیگی سے بھی انکار کیا ہے، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میلبرن کے ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران جوکووچ سے برا سلوک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

یاد رہے آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے  نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے۔

فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے، اور ان کی حکومت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواک جوکووچ ڈی پورٹ ہو کر سربیا واپس پہنچ گئے

یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔


متعلقہ خبریں