کورونا کے وار:10 فیصد سے اوپر مثبت شرح والے علاقوں میں نئی پابندیوں کااعلان


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں اجلاس،این سی او سی نے کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاق 20سے 31جنوری تک ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق  10 فیصد سے زائد شرح والے شہرو ں میں ان ڈور تقریبات پرمکمل پابندی عائد کی جائے گی، 10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300افرادشرکت کرسکیں گے۔ مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی انڈو ر تقریبات میں شرکت کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آوٹ ڈور 500افراد شرکت کرسکتے ہیں، اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں 12سال سے کم عمر بچوں کی 50 فیصد حاضری کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی 27جنوری کو کی جائے گی۔

مزارات ، جِم ، سینما، پارکس میں گنجائش کے مطابق دونوں ویکسینیشن والے پچاس فیصد افراد کی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں