لیجنڈز کرکٹ لیگ کیلئے قومی کرکٹرز کو محددو اجازت

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیجنڈز کرکٹ لیگ کیلئے قومی کرکٹرز کو محددو اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے لیجنڈز کرکٹ لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو پہلے 2 دن کی اجازت دی ہے۔

پی سی بی نے ہدایت کی ہے کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے افراد 22 جنوری تک واپس آئیں، وطن واپس آکر تمام افراد 3 روز کی آئیسولیشن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جلد واپس بلانے کا مقصد پی ایس ایل کیلئے بائیوسیکیور ببل کو مضبوط بنانا ہے۔

پی سی بی کے اسٹاف کی تنخواہوں کی تفصیلات قائمہ کمیٹی میں پیش

خیال رہے کہ عمان میں شیڈول لیجنڈز کرکٹ لیگ میں 9 پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کرنی ہے۔

لیجنڈز کرکٹ لیگ میں وسیم اکرم، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، کامران اکمل شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ  اظہر محمود، محمد یوسف، شعیب ملک، مصباح الحق اور عمر گل بھی لیجنڈز کرکٹ لیگ میں شریک ہوں گے۔

لیجنڈز کرکٹ لیگ 20 جنوری سے عمان میں شروع ہو گی جس میں بھارت، ایشیا اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔


متعلقہ خبریں