نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہونے کا انکشاف

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہونے کا انکشاف

فوٹو: فائل


لاہور: میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے دستاویزات کو ناکافی قرار دے دیا۔

نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو جواب جمع کرا دیا۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ مکمل کر لیا ہے اور بورڈ نے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے مہیا کیے گئے دستاویزات کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق دستاویزات محض ایک ڈاکٹر کی تحریر ہے اور ان خطوط کے ساتھ کسی بین الاقوامی ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں لگی۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق میڈیکل رپورٹس کے بغیر نواز شریف کی موجودہ صحت پر رائے نہیں دے سکتے۔ نواز شریف کی کارڈیک، تھرابوسائٹوپینیا سمیت دیگر امراض کی رپورٹ نہیں بھیجی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے خلاف احتجاج عوامی مطالبہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

یاد رہے کہ حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل میڈیکل بورڈ سینئر 9 پروفیسرز پر مشتمل ہے اور یہ بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔


متعلقہ خبریں