ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ: شاہد آفریدی کا ورلڈ الیون کے لیے دستیابی کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی  نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی  ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے دیے گئے صحت یابی کے پروگرام پر سو فیصد عمل کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹر اور مسلمان میچ کی بھرپور حمایت کرتاہوں، اللہ تعالی ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کو پسند کرتا ہے اس لیے میچ میں ضرور حصہ لوں گا۔

گھٹنے پر لگنے والی چوٹ کے باعث شاہد آفریدی کی عدم شرکت کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔


متعلقہ خبریں