عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا


وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی،معاشی اور کورونا کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، کابینہ پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کرے گی۔

غیر ملکیوں کو پاکستان سے واپس جانے کے لیے ایمنسٹی اسکیم دی جارہی ہے، ایجنڈا میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کی سمری کابینہ میں پیش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان آنے کی دعوت

بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ بھی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش ہوگا، اس کے ساتھ رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز کابینہ میں پیش ہوں گی۔ کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی منظوری، فرسٹ وویمن بینک کے آڈٹ سے متعلق معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈا میں شامل ہے۔

پاکستان کی یو این ٹی او سی میں شمولیت پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی، اس کے ساتھ پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو ایجنڈا میں شامل ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹیز کے امور کی آڈیٹر جنرل کے ذریعے آڈٹ کا معاملہ ایجنڈا اورنیپرا کی 2020-21 کی سالانہ اور اسٹیٹ انڈسٹری 2021 رپورٹس کابینہ میں پیش ہوگی۔


متعلقہ خبریں