عمران خان! قوم کو بتاؤ، یہ پاکستان کا پارلیمنٹ ہے یا آئی ایم ایف کا ؟حافظ حمد اللہ

حافظ حمد اللہ

اسلام آباد: حافظ حمد اللہ نے حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ عمران خان! قوم کو بتاؤ، یہ پاکستان کا پارلیمنٹ ہے یا آئی ایم ایف کا ؟

منی بجٹ ملک میں تاریخی مہنگائی لائے گا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق جمعیت العلمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا کہ منی بجٹ معاشی طور پر 22 کروڑ عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے۔

انہوں ںے کہا کہ یہ منی بجٹ نہیں سونامی بجٹ ہے جس سے مہنگائی کی سونامی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو نہیں آئی ایم ایف کوریلیف دینے کا بجٹ ہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر پارلیمنٹ میں عوام دشمن منی بجٹ منظورکیا جا رہا ہے۔

 آئی ایم ایف سے معاہدے ن لیگ اور پی پی نے کیے،غیرت کا درس ہمیں دے رہے ہیں: اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ ایک ارب ڈالرز کے لیے پارلیمنٹ کی خود مختاری داؤ پر لگا دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں