منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کل حکمت عملی طے کریگی

منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کل حکمت عملی طے کریگی

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں کل اجلاس منعقدہ ہو گا جس میں ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔

پارلیمنٹ، اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہو گا جس کی صدارت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کریں گے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق منعقدہ اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر جماعتوں کے پارلیمانی قائدین بھی شرکت کریں گے۔

پیٹرول اور مہنگاہوگا، موبائل فون ، گاڑیاں ، میک اپ اور اسٹیشنری مہنگی ہونے کا امکان

میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فنانس بل اور فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔

چکن، سبزیاں، دالیں اور چینی سمیت 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب کے مطابق قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔


متعلقہ خبریں