اومیکرون کی ایک خطرناک علامت جو نیند میں سامنے آتی ہے


ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اومیکرون میں مبتلا افراد کو نیند کے دوران کئی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اومیکرون سے متاثرہ افراد رات کو سوتے وقت اچانک نیم فالج کی کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایسے افراد نہ حرکت کر سکتے ہیں، اور جاگنے اور سونے سے قبل ان میں بولنے کی سکت بھی کم ہو جاتی ہے۔

اس کے علاوہ مریضوں نے رات کو سوتے وقت پسینا آنے کی شکایات بھی کی ہیں۔

ہوشیار: ڈیلٹا اور اومیکرون کے بعد کورونا کی نئی قسم آئی ایچ یو دریافت

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نیند میں فالج کی کیفیت محسوس ہونا ایک نارمل عمل ہے، ایک عام انسان بھی زندگی میں کئی مرتبہ ایسے لمحات سے گزرتا ہے۔

ایک تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ قرنطینہ کے دوران مسلسل اکیلے رہنے کی وجہ سے بھی ایسے افراد میں یہ کیفیت پیدا ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں