وزرائے اعلیٰ نے ٹیکس کے ذریعے قومی خزانے میں کیا جمع کرایا؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان اور پنجاب کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹیکس کی مد میں صرف دو ہزار روپے ادا کیے ہیں۔

عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے بتادیا

ہم نیوز کے مطابق یہ بات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ پارلیمنٹیرینز کی سال 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری میں بتائی گئی ہے۔

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا محمود خان نے 66 ہزار 258 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔

جس کی جتنی طاقت ہے وہ اتنا ٹیکس چھپاتا ہے، اب ٹیکس دینا ہو گا، وزیر خزانہ

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 19 لاکھ 21 ہزار 914 روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے دس لاکھ 61 ہزار 777 روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

700 ارب کے ٹیکسز لگانیکا مطالبہ تھا، 343 ارب کے ٹیکسز میں چھوٹ کم کیں، ایف بی آر

ہم نیوز نے ٹیکس ڈائریکٹری کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار 799 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔ واضح رہے کہ جام کمال کا تعلق بھی بلوچستان عوامی پارٹی سے تھا۔


متعلقہ خبریں