انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی کورونا کا شکار


انگلش کرکٹ  ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبران کے بعد ‏ہیڈکوچ بھی وائرس کا شکار ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ کرس سلورووڈ کا کورونا ٹیسٹ ‏مثبت آ گیا۔ وہ فیملی ممبر میں کورونا کی تشخیص ہونے کے باعث پہلے سے ہی قرنطینہ میں تھے۔

ان کی غیرموجودگی میں ‏اسسٹنٹ کوچ گراہم تھروپ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 5جنوری سےسڈنی میں کھیلاجائےگا۔ 5 میچوں کی  آسٹریلیا 0-3 کی حتمی برتری حا صل کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی میں کورونا وائرس کی تصدیق

واضح رہے کہ میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کے کوچنگ اسٹاف ‏کے دو ممبرز کا ‏کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔کوچنگ اسٹاف کے دو فیملی ممبرز کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔

کمنٹیٹرز رکی پونٹنگ اور این بوتھم بھی کورونا کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ ‏‏انگلینڈ کے تمام کھلاڑیوں کو ریپڈ ٹیسٹ کے بعد کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔


متعلقہ خبریں