حکومت نے سال نو پر عوام پہ پیٹرول بم گرا دیا

petrol

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتی فیصلے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

700 ارب کے ٹیکسز لگانیکا مطالبہ تھا، 343 ارب کے ٹیکسز میں چھوٹ کم کیں، ایف بی آر

ہم نیوز کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 111 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے۔

پارلیمنٹ، اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

حکومت نے مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 95 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 113 روپے 53 پیسے ہوگئی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت آئی ایم ایف پیٹرولیم لیوی ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

منی بجٹ سے لوگوں پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیر خزانہ

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق شب 12 بجے سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں