بلال یاسین پر فائرنگ، دہشت گردی قرار

بلال یاسین پر حملے میں اہم پیش رفت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ دہشت گردی ہے۔

ن لیگی ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں مطالبہ کیا ہے کہ مجرمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلال یاسین کی زندگی اور صحت کے لیے فکر مند ہوں۔

میاں شہباز شریف نے بلال یاسین پر فائرنگ کے فوری بعد ن لیگی ایم پی اے کو فون کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کو شکر ہے کہ آپ کی زندگی محفوظ رہی۔

ن لیگ کی مزکری نائب صدر مریم نواز نے بلال یاسین پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کر کرم ہے کہ اس نے انہیں محفوظ رکھا اور اب ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔

لنڈی کوتل بازار کے قریب گاڑی پر فائرنگ، 4 جاں بحق، 3 زخمی

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بلال یاسین کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔ آمین۔

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلال یاسین جیسے نظریاتی انسان کی زندگی چھیننے کی کوشش کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

دو ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر فائرنگ، مسلح ملزمان فرار

مریم اورنگزیب نے بلال یاسین پر کی جانے والی فائرنگ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے بھائی کو لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانوندان عطا تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر کی جانے والی فائرنگ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔

اسلام آباد: مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایگل اسکواڈ کے دو اہلکار زخمی

عطا تارڑ نے مطالبہ کیا کہ بلال یاسین پر کی جانے والی فائرنگ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی میں دڈی آئی جی کی سطح کے افسر کو شامل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں