اسلام آباد: عدالت نے آتش بازی روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے سال کی خوش میں آتش بازی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نئے سال کی خوشی میں آتش بازی روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نئے سال کی خوشی میں فائر شو ساری دنیا میں ہوتا ہے صرف یہاں نہیں ہو رہا اور نئے سال کی خوشی میں عوام کو انجوائے کرنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ آتش بازی تو ابھی سعودی عرب میں بھی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی عدالت میں پیشی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
واضح رہے کہ شہری نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آج رات 12 بجے کے لیے این او سی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے 31 دسمبر کی رات کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔