اسلام آباد: حوالہ ہنڈ ی کے خلاف جاری کارروائیوں کے تحت سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
شہباز شریف منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائند ہیں، مشیر داخلہ
ہم نیوز کے مطابق یہ بات ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان نے کہا کہ اس ضمن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف ایم یو کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزموں کی بیرون ملک جائیدادیں بھی ہیں۔
منی لانڈرنگ: نورا فتیحی، جیکولین کا کروڑوں کے تحائف کی وصولی کا اعتراف
انہوں نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث لوگوں اورمختلف کمپنیوں کے خلاف کیسز درج کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم سے 28 دسمبر تک مقدمات درج کر کے ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم، منی لانڈرنگ اور اقوام متحدہ
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار چوہان نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ 335 مقدمات درج کر کے 422 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 77 منی لانڈرنگ کے کیسز درج کیے گئے ہیں۔