عمران خان نے آئندہ حکومت کا سو روزہ پلان تیار کرلیا

عمران خان نے آئندہ حکومت کا سو روزہ پلان تیار کرلیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی آئندہ حکومت کے لئے 100 روزہ منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق کپتان کا سو روزہ منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور مینار پاکستان جلسے میں دیے گئے گیارہ نکات کے گرد گھومتا ہے۔

عمران خان نے سو روزہ پلان میں معیشت کی بحالی، ٹیکس اصلاحات، تعلیم، صحت اور زراعت کے بارے میں عملی پالیسیوں پر عملدرآمد کا منصوبہ دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے حکومتی پلان میں خارجہ محاذ پر تعلقات، خواتین اور اقلیتوں کا تحفظ اور جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا طریقہ کار بھی شامل ہے۔

پی ٹی آئی کا حکومتی منصوبہ آئندہ ہفتے 20 مئی کو اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس سے قبل یہ پلان 13 مئی کو پیش ہونا تھا۔


متعلقہ خبریں