گیس کے ذخائر تلاش کرنے کیلئے لائسنس دینے کا عمل تیز کیا جائے،وزیراعظم

وزیر اعظم آج عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ مقامی گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کے اجرا کے عمل کو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں گیس کی موجودہ طلب 4700 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جب کہ سپلائی 3300 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو ہر سال کم ہو رہی ہے۔

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی نہیں ہو رہی، حماد اظہر کا اعتراف

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گیس کی کمی کو ایل این جی درآمد کرکے پورا کرنا ہوگا،ورچوئل پائپ لائن لائسنس کے اجرا کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، دو نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے، طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کیے بغیر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں