اسلام آباد: بلیو ایریا کے تجارتی مرکز میں آگ ، شیخ رشید پہنچ گئے


اسلام آباد کے سب سے بڑے تجارتی مرکزبلیوایریا میں پلازے کی بیسمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی، 11 لوگ پھنس گئے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، ایک گھنٹے بعد آگ پرقابوپا لیا گیا، وزیرداخلہ شیخ رشید بھی موقع پرجا پہنچے، بلیوایریا وفاقی دارالحکومت کا بڑا تجارتی مرکز یہاں موجود غوثیہ پلازے کی بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ، ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پلازے میں پھنسے افراد کو نکالنے کےلیے کرین بھی منگوائی گئی، 11 افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے ایک خاتون کو بیسمنٹ سے نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں جرائم 200 فیصد بڑھ گئے

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید بھی موقع پر پہنچ گئے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آگ پر بروقت قابو پانے پرضلعی انتظامیہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پلازے کے مالک کےخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی بیسمنٹ میں جانے کےلیے مناسب راستہ نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں