آسٹریلیا نےایشزسیریز اپنے نام کرلی


آسٹریلیا نے انگلینڈ کو مسلسل تین ٹیسٹ میچوں میں شکست دے کر ایشزسیریز اپنے نام کرلی۔

ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل تیسری فتح حاصل کرکے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز0-3 سے اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی۔دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ میزبان آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں 267 رنز بنائےتھے۔

انگلینڈ کے نو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔اسکاٹ بولینڈ نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پلیئر آف دی میچ اسکاٹ بولینڈ نے دوسری اننگز میں 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

واضح رہے کہ ایشز سیریز 5 ٹیسٹ میچز پر مشمتل ہوتی ہے۔ میزبان آسٹریلیا نے پہلے تینوں میچ اپنے نام کئے ہیں۔ دو میچ ابھی باقی ہیں۔


متعلقہ خبریں