سیکورٹی نہ پروٹوکول ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے چھاپے، دفاتر کے معائنے،رپورٹس طلب،2 پٹواری معطل


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود  خان نے سیکیورٹی پروٹوکول کے بغیر پشاورکے مختلف علاقوں اور دفاتر کا دورہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ محمودخان نے تحصیلدار آفس میں قائم سروس ڈیلیوری سینٹر، رجسٹرار آفس اور دیگر دفاتر کا معائنہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے سروس ڈیلیوری سینٹر میں صفائی اور خدمات کی فراہمی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،تحصیلدار آفس اور رجسٹرار آفس کی بدحالی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ رجسٹرار کے خلاف انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے زمینوں کے انتقال اور فرد کے اجرامیں تاخیر کی شکایت پر 2 پٹواریوں کو معطل کردیا۔

وزیر اعلیٰ نے پولیس اسٹیشن میں صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او سے 3دنوں میں رپورٹ مانگ لی۔

محمود خان نے خیبر بازار، قصہ خوانی بازار، چوک یاد گار اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور مذکورہ علاقوں میں ٹریفک اور صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

صفائی کی ناقص صورتحال پر سیکریٹری بلدیات جبکہ بے ہنگم ٹریفک کی صورتحال پر ایس ایس پی ٹریفک سے رپورٹ مانگ لی گئی۔


متعلقہ خبریں