امریکہ: عارضی ورک ویزے کیلئے انٹرویو کی شرط ختم


امریکہ نے عارضی ورک ویزے کے لیے انٹرویو کی شرط ختم کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 31 دسمبر تک مخصوص کیٹیگریز میں ورک ویزے کیلئے انٹرویو کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اتھلیٹس، آرٹسٹس، اساتذہ اورغیرمعمولی کامیابی کےحامل افراد کو انٹرویوسے استثنیٰ حاصل ہو گا، کلچرل پروگرام کے تحت ویزا حاصل کرنےوالوں کو بھی انٹرویو نہیں دینا پڑے گا۔

امریکہ: اومیکرون پھیل گیا،اسپتالوں میں جگہ ختم، درجنوں پروازیں منسوخ

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق طلبہ، کارکنوں اور کسانوں، کو بھی ویزے کیلئے انٹرویوسےاستثنیٰ حاصل ہو گا۔


متعلقہ خبریں