کھانوں کا ذائقہ دینے والی ٹی وی اسکرین


جاپان کے پروفیسر نے ایک ایسا ٹی وی ایجاد کیا ہے جس کی ٹی وی اسکرین کو چکھنے سے مخلتف کھانوں کا ذائقہ حاصل ہوتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق میجی یونیورسٹی کے پروفیسر ہومی میاشیتا نے ٹی وی اسکرین کے اندر دس مختلف ذائقوں کو جمع کیا ہے جب کہ اسکرین کو حفظان صحت کے عین مطابق بنایا گیا ہے۔

پروفیسر نے بتایا کہ اس ٹی وی کو بنانے کا مقصد یہ ممکن بنانا ہے کہ لوگوں کو گھر میں رہتے ہوئے بھی دنیا کے دوسری طرف کسی ریستوران میں کھانے جیسی چیز کا تجربہ حاصل ہو۔

ذائقہ ٹی وی کے نام سے موسوم ٹی وی کو اگر تجارتی طور پر بنایا جائے تو اس کی قیمت 875 ڈالر یعنی 1 لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی قریب ہو گی۔


متعلقہ خبریں