کراچی کے لیے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری،چھ دن احتیاط کریں

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ

فوٹو: فائل


کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔ شہر کا درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریـڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نےخبردار کیا ہے کہ شہر قائد آئندہ چھ دن تک ویٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سمندری ہوائیں منقطع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اہلیان کراچی کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متنبیہ کیا گیا ہے کہ وہ پانی اوربجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ دیو کی پیشن گوئی کے بعد صوبائی سیکریٹری صحت اور کمشنر کراچی کو فون کرکے موبائل اسپتالوں کو فوری موبلائز کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام اہم اپپتالوں میں قائم ہیٹ اسٹرک سینٹرز پر میڈیکل اسٹاف اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلی سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی مناسب مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹرز متحرک کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے احکامات دیے ہیں کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز بھی اپنے صحت کی خدمات میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کری.

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے تمام ممکنہ طریقہ کار استعمال کریں اور خود کو ٹھنڈی جگہ پر زیادہ دیر رکھیں۔

سندھ 2015 میں ہیٹ اسٹروک اور ڈائریا  کی لپیٹ میں آیا تھا جس کے نتیجے میں وکی پیڈیا کے مطابق دو ہزار سے زائد اموات ہوئی تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق چڑیا گھروں کے جانوروں اور مویشیوں کی جانوں کو جو نقصانات پہنچے تھے وہ اس کے علاوہ ہیں۔

 


متعلقہ خبریں