پیٹ پھاڑ کر گھسیٹنا جلد بازی تھی یا شعبدہ بازی؟ شہباز گل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےکہ چھ ماہ میں اندھیرا ختم کرنا جلد بازی نہیں، شعبدہ بازی تھی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ پیٹ پھاڑ کر گھسیٹنا جلد بازی تھی یا شعبدہ بازی؟

ملکہ جعلساز سیاست کی فکر چھوڑیں، رسیدیں دیں: شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نااہلوں کے انہی شعبدے بازیوں کا خمیازہ ملک کے عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پھیلانے کا دعویٰ کرنے والوں نے صنعتوں کا دیوالیہ نکال دیا۔

شہبازگل نے کہا کہ تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالرز کی بلند سطح پر چھوڑنے والے معیشت کی الف ب سے بھی نابلد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان رفیق کو سوچنے کی نہیں رسیدیں دینے کی ضرورت ہے۔

ہمارا مقابلہ سیاسی بونوں کے ساتھ ہے، فواد چوہدری

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے پر اندر ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سعد رفیق کے اکاؤنٹس میں 8 سال کے دوران 46 کروڑ 60 لاکھ منتقل ہوئے ہیں۔

مُردوں کے ووٹ ڈالنے میں ن لیگ کو خاص مہارت ہے، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق شہبازگل نے کہا کہ 10 سالوں میں 500 سے زائد ٹرانزیکشنز کے ذریعے 2 ارب 96 کروڑ کی رقوم جاری ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہلوں کا تقریریں کرنے کا نہیں، عدالتوں کو رسیدیں دینے کا وقت ہے۔


متعلقہ خبریں