ہمارا مقابلہ سیاسی بونوں کے ساتھ ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ بونوں کے ساتھ ہے اور یہ سیاسی بونے پروپیگنڈے کی سیاست کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی سے لاہور سمیت ملک بھر میں انقلاب لائیں گے۔ ملک میں ڈیموں کی کمی محسوس کی گئی اور تعمیر پر توجہ دی گئی۔ اب زراعت، ٹیکنالوجی اور معیشت کی بہتری کے لیے مزید کام کریں گے۔

آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ کوعدالت طلب کرتی ہے تو آپ وہیل چیئر پر آتے ہیں اور جب آپ ضمانت پر ہوتے ہیں تو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پاس امیدوار ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بونوں کے ساتھ ہے اور یہ سیاسی بونے پروپیگنڈے کی سیاست کرتے ہیں۔ حزب اختلاف والے حکومت میں تھے تو ملکی معیشت کو تباہ کر کے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری گزشتہ روز کہہ رہے تھے ہم منصوبہ لے کر آئیں گے وہ 30 سال سے اقتدار میں ہیں کب پلان لائیں گے ؟ آصف زرداری اپنی زندگی دبئی اور نواز شریف لندن میں گزاریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج آصف زرداری اس معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں جس کا بیڑہ غرق انہوں نے ہی کیا۔ آصف زرداری لاڑکانہ جانے سے بھی قاصر ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم  55 ارب روپے کا قرض واپس کرنے جا رہے ہیں اور اب سندھ میں حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی۔


متعلقہ خبریں