وزیراعظم کاایک روزہ دورہ لاہور، بلدیاتی انتخابات سمیت اہم معاملات پرغور


وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ لاہور کے لیے روانہ  ہو گئے۔

وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر پنجاب چودھری سرور اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے  ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم  عمران خان کو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی جائےگی۔ وزیراعظم کوپنجاب میں امن وامان کی صورتحال پربریف کیا جائےگا۔

وزیراعظم  عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر ہاؤس میں اوورسیز گلوبل کنونشن میں بھی شریک ہوں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں ٹیکنوپولیس کا افتتاح کریں گے ۔خصوصی ٹیکنالوجی زون جدید ایکو سسٹم تشکیل دے گا.


ان کا کہنا ہے کہ ایکو سسٹم کو مختلف ٹیک کمپنیوں کے کلسٹرز کے ذریعے تشکیل دیا جائے گا


متعلقہ خبریں